تاج آکبر خان کا سماجی خدمات پر امریکہ میں خصو صی آیوارڈ سے نوازا گیا


Read full news -


تاج اکبر خان کو پاکستانی و پختون کمیونٹی کی خدمات پر ایوارڈ – نیویارک میں شاندار تقریب کا انعقاد نیویارک: امریکہ میں مقیم معروف سماجی و کاروباری شخصیت تاج اکبر خان کو پاکستانی، خصوصاً پختون کمیونٹی کے لیے ان کی مثالی خدمات کے اعتراف میں ایک باوقار ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس سلسلے میں لانگ آئی لینڈ، نیویارک میں ایک شاندار اور خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں پاکستان کے قونصل جنرل نیویارک، عامر احمد آتوزئی اور نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز شامل تھے، جنہوں نے تاج اکبر خان کی کمیونٹی کے لیے مسلسل جدوجہد، خدمات اور سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے کردار کو سراہا۔ تقریب میں قونصل جنرل پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاج اکبر خان نہ صرف امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے درمیان ایک فعال شخصیت ہیں بلکہ انہوں نے ہمیشہ اپنے لوگوں کے لیے دل کھول کر کام کیا ہے۔ اُن کا کردار ایک مثالی تارک وطن کے طور پر ابھرا ہے۔ نیو یارک سٹی کے میئر ایرک ایڈمز نے بھی اس موقع پر تاج اکبر خان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بین الثقافتی ہم آہنگی، سماجی خدمات اور کاروباری ترقی کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ تقریب کے دوران مختلف کمیونٹی رہنماؤں اور معززین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ تاج اکبر خان جیسے افراد کمیونٹی کے لیے مثبت سوچ اور قیادت کی علامت ہیں۔ تاج اکبر خان نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ایوارڈ نہ صرف ان کی ذاتی کامیابی ہے بلکہ پوری کمیونٹی کی محنت کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی کمیونٹی کی بہتری کے لیے اپنا کردار جاری رکھیں گے۔