بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کاموقف آحسن طریقے سے پیش کیا۔شازیہ مری ایم این اے


Read full news -


اسلام آباد(ہد ایت الر حمن ہو تی ) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سابق و فاقی وزیر ایم این اے شازیہ مری نے کہا ہے کہ پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا مقدمہ بین الاقوامی سطح پر مؤثر انداز میں پیش کیا۔میڈیا سے بات چیت کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی سفارتی محاذ پر پاکستان کا موقف بھرپور، مؤثر اور مدلل انداز میں پیش کر کے ملک کا وقار بلند کیا۔ عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی شفاف اور جرأت مندانہ نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا اور مسئلہ کشمیر سمیت اہم قومی معاملات پر دنیا کی توجہ حاصل کی۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ، شنگھائی تعاون تنظیم (SCO)، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے واضح الفاظ میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بالخصوص مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، کو عالمی برادری کے سامنے اجاگر کیا۔ ان کی تقاریر اور سفارتی ملاقاتوں کو عالمی میڈیا اور تجزیہ کاروں نے بھی سراہا۔ بلاول بھٹو نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے تاکہ خطے میں دیرپا امن ممکن ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے جو خطے میں ترقی، تعاون اور استحکام کا خواہاں ہے، مگر بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے باعث یہ مقاصد متاثر ہو رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے بھی بلاول بھٹو کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے نہ صرف پاکستان کا مقدمہ بہتر انداز میں پیش کیا بلکہ نئی نسل کو بھی ایک بااعتماد اور مؤثر قیادت کا نمونہ دکھایا۔