عباس سرفرازخان کادورہ مردان۔قادرخان خٹک کی رسم میں شرکت


Read full news -


مردان۔ سابق وفاقی وزیر عباس سرفراز خان نے کہا ہے کہ سابق جی ایم پریمیئر شوگر ملز مردان عبد القادر خان حٹک مرحوم کی خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جائیگا ۔انسانیت کی خدمت انکی اولین ترجیع تھی ۔ان خیالات کا آظہار انھوں نے مرحوم عبد القادرخان خٹک کی رسم قل کے موقع پر انکے صاحبزادے تیمور خان خٹک سے تعزیت کر تے ہو ئے کیا اس موقع پر سجاد خان۔ممتاز زمیندار حاجی خان دراز خان ۔عبد الر حیم خان ۔مردان پریس کلب کے نائب صدر سینئر صحافی ہد ایت الر حمن ہو تی اور جہانزیب خٹک بھی موجود تھے ۔ عباس سرفراز خان نے مرحوم قادر خان خٹک کی سماجی خدمات اور بالخصو ص شوگر ملز کی ترقی کیلئے 75 سالہ خدمات کو سراہا اور اسے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔