ڈپٹی کمشنر مردان کا دورہ دارلامان۔خواتین میں عید گفٹس تقسیم کئے


Read full news -


عیدالاضحی پر ڈپٹی کمشنر مردان کا دارالامان کا دورہ، خواتین و بچوں میں تحائف تقسیم مردان عیدالاضحی کے پرمسرت موقع پر ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے دارالامان (ویمن شیلٹر ہوم) مردان کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مقیم خواتین اور بچوں سے ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی، مسائل سنے اور عید کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے انہیں تحائف اور مٹھائی پیش کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) عید نواز شیرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس اقبال حسین خٹک اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے دارالامان کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور صفائی، رہائش، سیکیورٹی، تعلیم و تربیت اور طبی سہولیات کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ان شعبوں میں بہتری کے لیے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے اس موقع پر کہا کہ معاشرے کے کمزور اور پسے ہوئے طبقے کی فلاح و بہبود ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اور عید جیسے مواقع پر ان کے ساتھ خوشیاں بانٹنا ایک معاشرتی و اخلاقی فریضہ ہے۔