پی کے 58 میں اے این پی اورجے یو آ ئی کے کارکن پی ٹی آئی میں شامل


Read full news -


عمران خان اور ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی پر حلقہ پی کے 58 میں عوام کے اعتماد میں اضافہ۔ یونین کونسل روڑیا میں ایک شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ شمولیت پروگرام نے جلسے کا شکل اختیار کر لیا تھا۔ سینکڑوں افراد اور خاندانوں نے عمران خان پر پاکستان تحریک انصاف پر اور ایم پی اے عبدالسلام آفریدی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی، جے یو آئی سے اپنے سالوں کا رشتہ توڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔ اس میں مزدور اتحاد ضلع مردان کے صدر شاہ رحمان اور جنرل سیکرٹری جواد خان نے اپنے کابینہ اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ممبر صوبائی اسمبلی عبدالسلام آفریدی نے اپنے خطاب میں عمران خان کی رہائی کیلئے تحریک کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی نیز کل پشاور ہشنغری میں دن 5 بجے پختون خواہ میں ڈرون حملوں کے خلاف ہونے والے احتجاج میں ساتھیوں سمیت بھرپور شرکت کی دعوت بھی دی۔