مردان چمبر آف کامرس اینڈ میوین فیک ھوٹل کے مابین مفاہمتی یا داشت پر دسحتط


Read full news -


مردان چېمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور میوین پک ہوٹل اسلام آباد کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط اسلام آباد: مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور معروف عالمی ہوٹل میوین پک ہوٹل کے مابین ایک اہم مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا مقصد کاروباری برادری کو ہوٹلنگ، تقریبات، کانفرنسز اور دیگر سہولیات کے حوالے سے خصوصی رعایتیں اور سہولیات فراہم کرنا ہے۔ مفاہمتی یادداشت پر مردان چیمبر کے صدر نعمان فقير صراف اور میوین پک ہوٹل کے جنرل منیجر Mr Nicholas Vardan نے دستخط کی۔ اس موقع پر سینٹوریس اور میوین پک ہوٹل اسلام آباد کے مالک سردار یاسر الیاس،راولپنڈی چیمبر کے صدر عثمان شوکت، گروپ لیڈر سہیل الطاف،سابق گورنر حاجی غلام علی صاحب۔بی۔ايم۔پی۔گروپ ليڈر انجم نثار صاحب،اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ دونوں فریقین نے اس معاہدے کو کاروباری ترقی کے لیے ایک خوش آئند قدم قرار دیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا۔ یہ ایم او یو دونوں اداروں کے باہمی تعاون اور شراکت داری کی بنیاد پر مستقبل میں مشترکہ سرگرمیوں اور پروگرامز کے انعقاد کی راہ ہموار کرے گا۔