ڈپٹی کمشنر مردان نے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے پلانٹ کا افتتاح کیا


Read full news -


ریجنل انفارمیشن آفس مردان ہینڈ آؤٹ مردان غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی اور ہاتھ دھونے والے یونٹس کی تنصیب – ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کا ننھی طالبہ کے ہاتھوں ہینڈ واشنگ یونٹس اور الیکٹرک واٹر چِلرز کا افتتاح* ضلع مردان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلباء و طالبات کو صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنے کے لیے غیر سرکاری فلاحی تنظیم کے تعاون سے ہینڈ واشنگ یونٹس اور الیکٹرک واٹر چِلرز نصب کیے گئے ہیں۔ ان سہولیات کا افتتاح ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر اور تنظیم کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ثمن اسلام نے ایک مقامی اسکول میں ننھی طالبہ کے ہاتھوں کروایا، جسے شرکاء نے خوب سراہا۔ افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل) محترمہ ثمینہ غنی، محکمہ تعلیم کے افسران، اسکول کے اساتذہ، طلباء و طالبات، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور ایچ ڈی ایف کے ذمہ داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے کہا کہ بچوں کو صاف اور ٹھنڈا پانی فراہم کرنا ان کی صحت کے لیے نہایت اہم ہے، اور اسکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہر اس اقدام کی مکمل سرپرستی کرے گی جو عوامی فلاح و بہبود سے متعلق ہو۔