پاکستان کی ترقی وخوشحالی قائد عمران خان کی رہا ئی کے ساتھ مشروط ہےذیشان خانزادہ


Read full news -


مردان(شہاب الدین ہو تی ) پی ٹی آئی کے سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہاہے کہ پاکستان کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل عمران خان کی فوری رہائی سے مشروط ہے پاک بھارت کی حالیہ کشیدگی میں پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے۔ یہاں جاکردہ ایک بیان میں سینیٹر ذیشان خانزادہ نے کہاہے کہ بیرونی دشمنوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کیلئے اندرونی اختلافات ختم کرنا وقت کی ضرورت ہے اور اس مقصد کیلئے موجودہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ عمران خان کو فوری رہا کی جائے کیونکہ عوام نے سب سے زیادہ ووٹ انہی کے پارٹی کو دیاہے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں تمام سیاسی جماعتوں سے زیادہ ارکان پی ٹی آئی کے منتخب ہوئے ہیں جس کا واضح ثبوت عمران خان پر عوام کا اعتماد ہے انہوں نے کہاکہ پاک بھارت کی حالیہ کشیدگی میں افواج پاکستان نے انڈیا کو زبردست جواب دینا لائق تحسین ہے