یوم تشکر کی پروقار تقریبات


Read full news -


پریس ریلیز مردان پولیس نے یومِ تشکر ملی جذبے سے منایا۔ مردان، 16 مئی 2025: خیبرپختونخوا حکومت کی ہدایت پر مردان پولیس نے بھی یومِ تشکر احترام، عقیدت اور قومی یکجہتی کے جذبے سے منایا۔ دن کا آغاز پولیس لائن مسجد میں قرآن خوانی اور دعائے خیر سے ہوا، جس میں ایس پی ہیڈکوارٹرز رضوان حبیب سمیت افسران نے شرکت کی۔ بعد ازاں ڈی پی او آفس میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جہاں پولیس دستے نے سلامی دی اور "پاکستان زندہ باد" کے نعروں سے وطن سے محبت کا اظہار کیا گیا۔