مردان پولیس کا اشتہاری ملزمان کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ


Read full news -


) ڈی پی او مردان کی زیر صدارت کرائم کنٹرول میٹینگ، اشتہاری ملزمان کے خلاف 7 روزہ ہنگامی مہم کا آغاز — کارکردگی پر انعام، ناکامی پر کارروائی اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے ایک ہفتے کی مہلت ایس ایچ اوز کو اپنا قبلہ درست کرنے کی ہدایت بے گناہ افراد کے خلاف ظلم ناقابلِ قبول جرائم پیشہ افراد پر مردان کی زمین تنگ کی جائے گی مردان: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مردان، ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت ڈی پی او آفس میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز شریک ہوئے۔ اجلاس میں ضلع بھر میں امن و امان، جرائم کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈی پی او مردان نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ آئندہ سات دنوں میں تمام اشتہاری ملزمان کی گرفتاری ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ عمدہ کارکردگی پر افسران کو انعامات دیے جائیں گے جبکہ ناقص کارکردگی یا غفلت پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مردان کو جرائم سے پاک کرنے کے لیے سخت اور نتیجہ خیز اقدامات ناگزیر ہیں۔ منشیات فروشوں، چوروں، ڈکیتوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ کسی بے گناہ شہری کے خلاف جھوٹا مقدمہ ناقابل قبول ہوگا۔ ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس اور عوام کے درمیان اعتماد حاصل کرنا وقت کی ضرورت ہے، اور پولیس افسران کو اپنا قبلہ درست کرنا ہوگا۔ عوام کے ساتھ ناانصافی یا بدسلوکی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ سات دنوں میں کارروائیوں کے نتائج آنے چاہئیں۔ ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے تھانوں میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کریں تاکہ عوام کا اعتماد قائم ہو، خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور تھانے کو عوام دوست ادارہ بنائیں۔ انہیں اپنے علاقوں میں جرائم پیشہ اور مشکوک عناصر کی نئی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت بھی دی گئی تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو۔ پی ایل سی اور ڈی آر سی کے ساتھ باقاعدہ ملاقاتوں پر بھی زور دیا گیا تاکہ عوامی شکایات حل ہوں اور جرائم پر مؤثر قابو پایا جا سکے۔