جے یو آئی ضلع مردان اور جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ


Read full news -


جمعیت علماء اسلام ضلع مردان کے زیراہتمام قائد ملت اسلامیہ کے حکم پر اسرائیلی بربریت کے خلاف مردان میں احتجاجی مظاہرہ مںعقد کیا گیا ۔ مظاہرہ میں سپاہ صحابہ ۔ جماعت اسلامی ۔ جمعیت علماء پاکستان ۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ کثیر تعداد میں شامل ہیں۔مظاہرین کی قیادت جمعیت علماءاسلام ضلع مردان کے امیر مولانا امانت شاہ حقانی ۔ ناظم عمومی مفتی حماداللہ یوسفزئی۔ مولانا محمد علی شاہ ۔ جماعت اسلامی کے امیر غلام رسول اور دیگر قائدین نے کی۔ مظاہرین نے باغ مسجد سے کالج چوک تک ریلی نکالی ۔ مظاہرین اسرائیلی بربریت کے خلاف اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگارہے تھے۔مظاہرین۔سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امانت شاہ حقانی۔ مولانا قاری اکرام الحق ۔ مولانا محمد علی شاہ حقانی ۔ غلام رسول ۔ ابراہیم بلند ۔ قاری نیاز علی حقانی ۔قاری جنید ۔ مفتی ساجد۔سعید اختر ایڈوکیٹ ۔ قاری جنید اور دیگر نے خطاب کیا