باچا خان میڈیکل کالج میں یوم تشکر ریلی


Read full news -


باچا خان میڈیکل کالج میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر یوم تشکر ریلی نکالی گئی پاکستان کی انڈیا کے خلاف شاندار فتح پر طبی تدریسی ادارہ مردان باچا خان میڈیکل کالج (بی کے ایم سی) میں یوم تشکر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی میں ڈین و چیف ایگزیکٹو آفیسر پروفیسر ڈاکٹر امجد علی، ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد فاضل، پرنسپل باچا خان ڈینٹل کالج پروفیسر ڈاکٹر منیر خان، ایسوسی ایٹ ڈین بی کے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر معتسم بااللہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر رحم زمان، فیکلٹی، بی کے ایم سی، بی کے سی ڈی، کالج آف میڈیکل ٹیکنالوجی، نرسنگ کالج کے طلباء و دیگر عملے نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی بی کے ایم سی کی ایکیڈیمک بلاک سے مردان میڈیکل کمپلیکس کی ایڈمن تک نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے مختلف بنیرز اٹھا رکھے تھے جس پر پاک فوج اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے حوالے سے مختلف نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے ڈین بی کے ایم سی پروفیسر ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کو منہ ٹوڑ جواب دیتے ہوئے نہ صرف ایک نئی تاریخ رقم کی بلکہ دشمن کو واضح پیغام دیا کہ پاک فوج مادر ملت کی دفاع کیلئے ہمہ وقت اور مکمل طور پر تیار ہے۔ انھوں نے کہا کہ یہ عظیم کامیابی ہماری مسلح افواج کی غیر متزلزل پیشہ ورانہ و غیر معمولی مہارت اور عزم کا مظہر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پوری قوم بشمول طبی شعبے سے منسلک افراد آپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم پاک فوج کی جرات، عزم اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں پوری قوم کو آپ کی کامیابیوں اور ملک خداداد کی خودمختاری اور وقار کے تحفظ میں آپ کے کردار پر فخر ہے۔