پاک فوج بھارتی جارحیت کا ڈٹ کر مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہے حاجی فیاض خان


Read full news -


بھارتی جارحیت اور حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہے،حاجی فیاض خان پوری قوم اس وقت پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے،مرکزی رہنما جے یو پی مردان جمعیت علماء پاکستان(امام نورانی) کے مرکزی رہنما حاجی محمد فیاض خان نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت اور حملوں کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہے پوری قوم اس وقت پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے بھارت کا بزدلانہ کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے بھارت نے ہمیشہ پیٹ میں چھرا گھونپا ہے بھارت کسی خوش فہمی میں نہ رہے ہم ایک قوم اور ایک جان ہیں ہر کاروائی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا پوری قوم اور جے یو پی کا ہر ایک کارکن پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو حملے کا بھرپور جواب دیا جائے تاکہ آئندہ اس طرح غلطی نہ کریں کیونکہ ہم ایک زندہ قوم ہے اور اپنی پاک فوج کیساتھ ہر محاز پر کھڑے ہیں۔۔