۔۔ڈی جی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خیبر پختو نخوا کا دورہ عبد الولی خان یونیورسٹی۔ں


Read full news -


عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں شعبہ کمپیوٹر سائنس میں ڈیپارٹمنٹ اف اورک کے زیر اہتمام آئیڈیا کمیپٹیشن اینڈ نیشنل ایکسپو کا انعقاد کیا گیا، یہ مقابلے مختلف شعبوں جیسے گرافکس ڈیزائننگ، آرٹیفیشل انٹیلیجنس، اور سافٹ ویئر پروگرامنگ، پر مرکوز تھے۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اینڈ ائی ٹی ساجد حسین شاہ تھے۔ ساجد حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے مقابلے نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے اور جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ جدید چیلنجز کا سامنا کرتے ہوئے جدید خیالات اور حل فراہم کرنے میں سرگرم رہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے بتایا کہ اس طرح کی تقریبات نہ صرف طلباء کی دلچسپی کو بڑھاتی ہیں بلکہ انہیں عملی تجربہ اور نئی مہارتیں سیکھنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے کہا کہ اس ایونٹ نے طلباء کی تخلیقی سوچ اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان کی مہارتوں کو اجاگر کرنے کا ایک شاندار موقع فراہم کیا۔مقابلے کا مقصد نوجوانوں میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور جدید ٹیکنالوجیز کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ اس ایونٹ کے ذریعے طلباء کو اپنی مہارتیں دکھانے کا موقع ملا اور انہیں عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا گیا۔ ایونٹ میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے حصہ لیا، جس نے ایک صحت مند مقابلے کی فضا قائم کی ۔ ڈین فیکلٹی آف نومیریکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شیر افضل نے کہا نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے مقابلے نہ صرف ان کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار بھی کرتے ہیں۔ ان مقابلوں کے نتیجے میں طلباء نے نئی خیالات اور اختراعات کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور مقابلوں میں وومن یونیورسٹی مردان انجینئرنگ یونیورسٹی مردان پوسٹ گریجویٹ کالج اور دیگر اداروں کے کثیر تعداد میں طلباء طالبات شریک ہوئے اس موقع پر ڈائریکٹر اور ایک ڈاکٹر طارق محمود چیئرمین ڈیپارٹمنٹ اف شعبہ کمپیوٹر سائنس ڈاکٹر ندیم اقبال پروفیسر ڈاکٹر اورنگزیب اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی اخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعام اور شیلڈ تقسیم کیے گئے یاد رہے مردان یوتھ اور بیر، کیوں کے تعاون سے ائیڈیا کمپٹیشن کے مقابلے منعقد ہوئے مردان یوتھ کے ڈسٹرکٹ افیسر عثمان بھی اس موقع پہ موجود تھے