مردان۰ انڈیا کی جانب سے پاکستان پر حملے کے خلاف ضلعی انتظامیہ ۰ تاجر برادری سماجی تنظیمیوں کی جانب سے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی کا انعقاد مردان۰ قیادت کمشنر نثار خان ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ خان کر رہے تھے


Read full news -


مردان ضلعی انتظامیہ مردان کے زیر اہتمام بھارتی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک زبردست ریلی نکالی گئی جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی میں معاشرے کے مختلف طبقات بشمول تاجر برادری، چیمبر آف کامرس, سرکاری افسران و اہلکاروں ،وکلاء، اساتذہ و طلباء، سیاسی و سماجی شخصیات، پریس کلب کے میڈیا نمائندگان اور عوام نے پرجوش شرکت کی۔ ریلی کی قیادت کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد، ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر اور ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے کی جبکہ اس سے مرکزی تنظیم تاجران کے صدر احسان باچہ، سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد نے پاکستانی سرزمین پر بھارتی جارحیت اور سولین آبادی پر وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کی اور مسلح افواج کو یقین دلایا کہ مردان کے عوام ہر حال میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے کہا کہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ ملک کی دفاع کے لیے تیار ہیں اور وطن عزیز کے خلاف کسی بھی جارحیت کا توڑ کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر شہداء کے بلندی درجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔