اگلے ہفتے روایتی کھیلوں پر مشتمل جشن مردان فیسٹول شروع ہو گا ۰ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر


Read full news -


۰ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدخان آفریدی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر مردان اور اراکین صوبائی اسمبلی کے تعاون سے بہت جلد پختون روایتی کھیلوں پر مشتمل جشن مردان کا آغاز کیا جار ہا ہے جسمیں کھیلوں کے زریغے ثقافتی وژن کو پیش کیا جائیگآ ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ جشن مردان کا مقصد نہ صرف نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے بلکہ پختون ثقافت اور روایتی کھیلوں کو بھی اجاگر کرنا ہے۔ ساجد خان آفریدی نے مزید کہا کہ اس فیسٹیول میں کبڈی، رسہ کشی، نیزہ بازی، پتنگ بازی اور دیگر مقامی کھیل شامل ہوں گے جو علاقے کے نوجوانوں میں جوش و خروش پیدا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر مردان اور منتخب نمائندوں کا تعاون اس پروگرام کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع مردان کے پانچ تحصیلوں میں 35 گراونڈز کیلئے آراضی خریدی گئی ہے جس کیلئے مختص فنڈ پر عمل درآمد شروع کیا جا چکا ہے انھوں نے کہا کہ جنرل آحسان الحق سپورٹس کمپلیکس مردان میں 37 کروڑ روپے جبکہ یونس اسٹیڈیم مردان میں ساڑھے سات کروڑ روپے سے گراونڈز کی اپ گریڈیشن جاری ہے جس سے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع مہیا ہو نگے ۰ انھوں نے کہا کہ مردان میں وومن جمنازیم اور ھاسٹلز کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے جسمیں دوسو پچاس سے زائد کھلاڑیوں کی رہنے کی سہولت مہیا کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ محکمہ سپورٹس میں اس وقت دوسو پچاس سے زائد ملازمین موجودہے جو کہ گراونڈز کی تزئین و آرائش اور کھلاڑیوں کی رہنمائی کیلئے ھمہ وقت موجود ہوتے ہیں