ڈپٹی کمشنر مردان کے زیر اہتمام سکولوں میں داخلوں کے حوالے سے اھم اجلاس


Read full news -


*ڈپٹی کمشنر مردان کی زیر صدارت نئے طلبہ کے داخلے (انرولمنٹ) سے متعلق اہم اجلاس* ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کی زیر صدارت نئے طلبہ کے داخلے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل) اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فی میل) نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع مردان کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں نئے طلبہ کے بروقت، منصفانہ اور شفاف داخلے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف اقدامات پر غور کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر مردان نے ہدایت دی کہ داخلہ کا عمل آسان، غیر پیچیدہ اور ہر طالب علم کے لیے قابلِ رسائی ہونا چاہیے، تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئے داخلوں کے دوران کسی قسم کی سفارش، رشوت یا تفریق کی گنجائش نہ رکھی جائے، اور ہر اہل طالب علم کو تعلیم حاصل کرنے کا برابر موقع فراہم کیا جائے۔ مزید برآں، داخلوں کے دوران طلبہ سے غیر ضروری دستاویزات یا فیسیں طلب نہ کی جائیں اور ادارے والدین کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کریں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز نے یقین دلایا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا اور نئے داخلے شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیے جائیں گے۔