قائد عمران خان ہی ملک کی بقاء کا ضامن ہے رہنما پی ٹی ائی حارث خان طورو


Read full news -


پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما خارث خان طورو نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں بانی پی ٹی آئی نے کشمیر پر سخت موقف اختیار کرکےکہاتھا کہ اگر مزاکرات کے زریعےمسئلہ حل نہیں ہوتا تو مسلمان کی خیثیت سے ہم لڑنے کے لئے تیار ہیں پاکستانی قوم انڈیا کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہے ملک کی سلامتی کے لئے پاک آرمی اور عوام ایک ہیں تمام سیاسی پارٹیاں اپنے اختلافات کو ختم کرکے ملک کی بہتری کے لئے ایک ھوجائیں پاکستانیوں میں ایمان کا جزبہ موجود ہے انڈیا کو منہ توڑ جواب ملے گامرکز اور صوبے کی اختلافات کی وجہ سے خیبر پختونحوا کو فنڈز نہیں مل رہے ہیں ہمارے صوبے میں ایم پی ایز تین بار مسلسل منتخب ہوئیں لیکن انکو بھی فنڈز نہیں مل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نےمردان پریس کلب کے دورے کے دوران کہا اس موقع پر کلب کے صدر محمد ریاض خان مایار نائب صدر ہدایت الرحمن ہوتی جنرل سیکرٹری پرویز خان جائنٹ سیکرٹری عامر شغیب اور دیگر سینئر اراکین کلب بھی موجود تھے خارث خان طورو کا مزیدکہناتھا کہ میرا سیاست میں شمولیت پی ٹی آئی میں تھا اور آئندہ بھی عمران خان کا ساتھ دونگا پی ٹی آئی رولنگ پارٹی ہے ایک ورکر کے حیثیت سے پارٹی کے اندر خدمات سرانجام دونگا انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں عوامی خدمت کا جزبہ لیکر میدان میں اتریں گے عمران خان کی رہائی کے لئے کور کمیٹی کا اجلاس طلب کیاگیا ہے جوبھی فیصلہ ہوگا اس پر عملدرآمد ہوگا بانی پی ٹی آئی بہت جلد عوام میں ہونگے خیبر پختونحوا میں آئندہ حکومت بھی پی ٹی آئی کی ہوگی انہوں نے کہا کہ صحافت چوتھا ستون ہے اور صحافی معاشرے کی آنکھیں ہے صوبائی حکومت صحافیوں کی فلاح وبہبود کے لئے موثر پالیسیاں اپنارہی ہے صحافیوں کی مشکلات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے