نشنیل آوٹ ریچ پروگرام کے تخت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اںعقاد


Read full news -


عبدالولی خان یونیورسٹی مردان میں نیشنل آؤٹ ریچ پروگرام فار فیکلٹی کے تحت ایک تربیتی ورکشاپ منعقد کیا گیا، جو نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن کے زیر اہتمام ہوا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ مہمان خصوصی تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سلیم اللہ ،پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر ،پروفیسر ڈاکٹر شیر افضل ڈاکٹر زبیر بنوں یونیورسٹی نمایندہ ہائر ایجوکیشن اسلام آباد غلام گورایا رجسٹرار حسن خان ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر شاہ حسین اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظاہر شاہ نے اس موقع پر کہا کہ اس طرح کے پروگرامز اساتذہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے ضروری ہیں اور اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں سے آگاہ کرنا اہم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسے ورکشاپس سے تعلیمی معیار میں بہتری آئے گی اور اساتذہ جدید تقاضوں کے مطابق اپنی تدریس کو بہتر بنا سکیں گے۔ نمایندہ ہائر ایجوکیشن اسلام آباد غلام گورایا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا اس ورکشاپ کا مقصد فیکلٹی کے اراکین کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ کرنا اور جدید تعلیم کے معیار کو بہتر بنانا تھا۔ ورکشاپ میں مختلف تعلیمی طریقے، تحقیق کی جدید ترین تکنیکیں، اور طلباء کو بہتر طریقے سے سیکھانے کے لئے جدید ہنر سکھائے جاینگے۔ اس پروگرام میں شرکاء نے عملی تجربات کے ذریعے اپنی تدریس کی مہارتوں کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کرینگے۔ پروگرام میں شرکاء نے اپنے تجربات کا تبادلہ بھی کیا اور ساتھ ہی ساتھ دیگر تدریسی اداروں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کے بارے میں بھی بحث کی۔ اس تربیتی ورکشاپ نے فیکلٹی اراکین کے لئے ایک اہم موقع فراہم کیا کہ وہ نہ صرف اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کریں بلکہ تعلیم کے شعبے میں جدید ترین تبدیلیوں سے بھی آگاہ رہیں۔ یہ تربیتی ورکشاپ 18 دن جاری رہے گی