دی قائد اعظم گروپ اف سکولز اینڈ کالجز معیاری تعلیم کیلئے کوشاں


Read full news -


صوبے کے معروف تعلیمی ادارے دی قائداعظم سکول اینڈ کالجز مردان کے پرںسپل محمد یاسر نے کہا ہے کہ دی قائد اعظم گروپ اف کالجز معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور انشاء اللہ کامیابی کا یہ سفر جاری رہیگا انھوں نے کہا دی قائداعظم سکول اینڈ کالجز نے معیاری تعلیم کے میدان میں اپنی پہچان مضبوط کر لی ہے۔ ادارے کا مقصد جدید نصاب، تجربہ کار اساتذہ اور بہترین تعلیمی ماحول کے ذریعے طلبہ کو نہ صرف تعلیمی میدان میں نمایاں بنانا ہے بلکہ ان کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت پر بھی بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ ادارے میں جدید سہولیات سے آراستہ کلاس رومز، لیبارٹریز، لائبریری اور ہم نصابی سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مشن طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرنا اور انہیں مستقبل کے چیلنجز کے لیے تیار کرنا ہے۔ دی قائداعظم سکول اینڈ کالجز میں ہر سال نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والے طلبہ ملک بھر میں ادارے کا نام روشن کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میٹرک امتخان سے فارغ ہو نے والے طلباء کیلئے اگلے مہینے دس مئی سے کوچنگ کلاسز کا اغاز کیا جا رہا ہے جسکے لئے تمام تر انتظامات کر لئے گئے جوکہ طلباء کیلئے انہتائی سود مند ثابت ہونگے