ڈاکٹر محمد آضغرآمین نےپی ایچ ڈی تحقیقی مقالے کا کامیاب دفاع کر لیا


Read full news -


ڈاکٹر محمد اصغر امین نے اپنی پی ایچ ڈی تحقیقی مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا ۔ ان کی تحقیق کا عنوان تھا: "Epidemiology and Comparative Genomic Analyses of Antibiotic Sensitive and Resistant Salmonella typhi"۔ ڈاکٹر محمد اصغر نے اپنی تحقیق نگران ڈاکٹر تاج علی خان، ڈاکٹر احسان اللہ اور معاون نگران ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن فاروقی کی زیر نگرانی انسٹیٹیوٹ آف پیتھالوجی اینڈ ڈائیگناسٹک میڈیسن (IPDM)، خیبر میڈیکل یونیورسٹی، پشاور سے مکمل کیا۔ ڈاکٹر اصغر کی تحقیق نے (XDR) اور (MDR) سالمونیلا ٹائیفی کے بڑھتے ہوئے خطرے کو اجاگر کیا، اور اینٹی مائیکروبیل ریزسٹنس (AMR) جینز کے ساتھ ساتھ دو نئے جینومک تغیرات کی نشاندہی کی جو ٹائیفائیڈ مریضوں کی طبی حالت پر نمایاں اثر ڈالتے ہیں۔ ان کے نتائج صحت عامہ کی حکمت عملیوں کو بہتر بنانے، ٹائیفائیڈ ویکسین (TCV) کی کوریج میں اضافے کیلئے انتہائی مُفید ثابت ہوگا۔ ڈاکٹر اصغر کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی اُنکے والدین اور اساتذہ کی دُعاووں اور معاونین کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے بین القوامی معاون Taney.G. Clark (لندن اسکول آف ہائجین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن)، عالمی ادارہ صحت (WHO)، خیبر ٹیچنگ ہسپتال، اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی (KMU) پشاور کا بھی شکریہ ادا کیا جو اس اہم تحقیق کو آگے بڑھانے میں اُنکے لئے مددگار ثابت ہوئیں۔ ڈاکٹر اصغر کا یہ انقلابی کام معالجین، صحت عامہ کے ماہرین، اور عام عوام کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ہے، جو ٹائیفائیڈ بخار کو کم کرنے اور اینٹی مائیکروبیل رسسٹنس کو عالمی سطح پر اُجاگر کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔