کمشنر مردان کے زیر صدارت اھم اجلاس


Read full news -


ہد ایت الر حمن ہو تی مردان ( نما ئندہ حصو صی) کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد نے محکمہ مواصلات و تعمیرات کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ بخشالی انٹرچینج سے چار گلی روڈ تک بائی پاس روڈ کا تعمیراتی کام ہر صورت میں 15 مئی تک مکمل کرکے اسے عام ٹریفک کے لیے کھولا جائے۔ وہ 63 کروڑ 20 لاکھ روپے کی لاگت سے زیر تکمیل ساڑھے پانچ کلومیٹر بخشالی بائی پاس روڈ کے تعمیراتی کام کے معائنہ کے موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات دے رہے تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سید فہد افتخار، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ اعجاز خان جدون، اے سی ریونیو داؤد خان، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر، کنٹریکٹر فرم اور سی اینڈ ڈبلیو حکام بھی موجود تھے۔ سپرنٹینڈنگ انجینئر سی اینڈ ڈبلیو عمران خان نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ پر 96 فی صد کام مکمل ہو گیا ہے اور کمشنر مردان کی ہدایات کے مطابق یہ منصوبہ اگلے مہینے کے وسط تک مکمل کر کے ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد نے بائی پاس روڈ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور ڈی ایم او کو تعمیراتی کام کے معیار کا جائزہ لینے کی ہدایت کی۔ اُنہوں نے کہا کہ بخشالی بائی پاس روڈ سوات موٹر وے کے تناظر میں ایک اہم منصوبہ ہے جس کے ذریعے موٹر وے سے سفر کرنے والوں اور مقامی لوگوں کو بہتر سہولیات میسر ہوں گی۔