صوبے میں کرپشن اور لوٹ مار عروج پر ہے ۔گورنر فیصل کریم کنڈی


Read full news -


خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ صوبے میں بدامنی، کرپشن، بدعنوانی عروج پر ہے صوبائی حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔وہ پیپلز پارٹی مردان ڈویژن کے صدر نوابزادہ عمر فاروق خان ہوتی کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔اس موقع پر سماجی کارکن جاوید روغانی بھی موجود تھے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے مردان ڈویژن میں سرکاری محکموں میں کرپشن، اقرباء فروری اور بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ بارے پر بھی تبادلہ خیال کیا گورنر نے عوام کو درپیش مسائل کےحل کیلئے متعلقہ ادراوں کو احکامات جاری کرنے کی یقین دہائی کروائی اور کہاکہ پیپلز پارٹی نے بی آئی ایس پی پروگرام کے تحت لاکھوں غریب و مسکین لوگوں کی کفالت کا بوجھ اٹھایاہے جس کا کریڈیٹ پارٹی لیڈروں کو جاتاہے۔