گورنر سے ناروے کے کاروباری شخصیت کاشف زمان کی ملاقات


Read full news -


پشاور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ناروے کی کاروباری شخصیت، کاشف عرفان نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ معروف اینکر عظمی خان بھی موجود تھیں۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری، باہمی تعاون، اور اقتصادی ترقی کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر نے صوبے میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار پالیسیوں پر روشنی ڈالی اور کاروباری برادری کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر امن و امان کی صورتحال بہتر ہو اور ضروری سہولیات فراہم کی جائیں تو صوبے میں معاشی سرگرمیوں میں مزید وسعت آئے گی۔ کاشف نے خیبرپختونخوا میں صنعتی ترقی، انفراسٹرکچر اور تجارتی امکانات پر گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع پر غور کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کاروباری مواقع بے پناہ ہیں اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے یہاں کے ماحول کو مزید سازگار بنانے کی ضرورت ہے۔