نقل کا خاتمہ اولین ترجیع اور اساتذہ کے اعتماد کو بحال کرینگے چیئرمین مردان بورڈ


Read full news -


مردان کے چیئرمین پروفیسر جہانزیب خان نے کہا ہے کہ بورڈ کے زیرِ انتظام جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانات پُرامن، شفاف اور کامیابی کے ساتھ جاری ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح ہے کہ نقل کے ناسور کا مکمل خاتمہ کیا جائے تاکہ طلباء کی محنت رنگ لائے اور قابلیت کی بنیاد پر میرٹ کو فروغ ملے۔ اس مقصد کے لیے بھرپور نگرانی اور موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں پریس بریفنگ کے دوران بورڈ کے سیکرٹری پروفیسر حضرت علی بھی موجود تھے اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق امتحانی مراکز میں تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں تاکہ طلبہ کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ اُن کا کہنا تھا کہ بورڈ کی انتظامیہ تمام مراکز کی سخت نگرانی کر رہی ہے، اور کسی بھی قسم کی شکایت یا بے ضابطگی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔ اس ضمن میں اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ مردان کی کاوشوں کو بھی سراہا، جنہوں نے حالیہ آندھی کے باعث مردان پوسٹ گریجویٹ کالج میں پیدا ہونے والے پانی کے مسئلے کو فوری طور پر حل کر کے طلباء کے لیے امتحانی عمل میں سہولت فراہم کی۔ اسی طرح، ضلعی انتظامیہ نے نقل کے خلاف مہم کو مؤثر بنانے کے لیے مائیکرو فوٹو اسٹیٹ جیسے ذرائع کو کنٹرول کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے، جن کی بدولت نقل کی روک تھام میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ "ہمیں اپنے نوجوانوں کو صرف علم نہیں بلکہ دیانت، ذمہ داری اور محنت کا درس بھی دینا ہے، اور یہ صرف شفاف امتحانی نظام کے ذریعے ہی ممکن ہے" - "ہمیں اپنے نوجوانوں کو صرف علم نہیں بلکہ دیانت، ذمہ داری اور محنت کا درس بھی دینا ہے، اور یہ صرف شفاف امتحانی نظام کے ذریعے ہی ممکن ہے"۔ ---