مردان میں 21 اپریل سے دفعہ 144 نافذ


Read full news -


ریجنل انفارمیشن آفس مردان ہینڈ آؤٹ مردان 21 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کیلئے ڈپٹی کمشنر مردان ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر نے ضابطہ فوجداری کے دفعہ 144 کے تحت ڈبل سواری، کالے شیشوں والی گاڑیوں اور اسلحہ کی نمائش پر 25 اپریل 2025 تک مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 پی۔پی۔سی کے تحت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس امر کا اعلان سرکاری طور پر کیا گیا۔