او پی ایف اور وزرات اوورسسیز کا کامیاب اوورسسیز کنونشن


Read full news -


*کالم۔ہد ایت الر حمن ہو تی* *او پی ایف اور منسٹری آف اوورسییز پاکستانی کی جانب سے کامیاب انٹر نشنیل اوورسییز کانفرنس کا انعقاد* *بہتر زرمبادلہ لانے کیلئے اھم قدم* *وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانییز اور او پی یف اسلام اباد کے تعاون سے تین روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا انعقاد کیا گیا کنونشن کے مہمانان خصو صی میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف حافظ عاصم منیر تھے کنونشن میں 160 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والےبیرونی ملک پاکستانییوں نے شرکت کی ۔کنونش کا افتتاح سپیکر قو می اسمبلی نے کیا۔کنونشن میں گورنرز سندھ اور کے پی کے سمیت وفاقی وزراءاور سفیروں نے شرکت کیں اس موقع پر بیرون ملک مقیم کامیاب پاکستانی بزنس مینز ۔اعلئ عہدوں پر فائز منتخب لارڈز کونسل مین نے شرکت کیں جنھوں نے پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں جیسے شرکاء نے سراہا کنونشن میں خواتین نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کیں ۔امریکہ کی سیاست میں سرگرم حکمران اور اپوزیشن جماعتیں ری پبلکن اورڈیمو کریٹ سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کیں جبکہ برطانییہ سے لیبر پارٹی کے منتخب نما ئندوں نے بھی شرکت کیں کنونشن کے شرکا ء کو لوک ورثہ کا دورہ کرایا گیا۔کنونشن کے دوسرے روزشراکاء کیلئے لوک میوزک کا اہتمام کیا گیا جیسے شراکاء نے سراہا اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگرے بھی ڈالے اوورسیز فاؤنڈیشن کی جانب سے مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا جسمیں ملک کے نامور شعراء اور ادیبوں نے شرکت کی اور خوبصورت اشعار پڑھے کنونشن کے آخری روزوزیر اعظم پاکستان اور آرمی چیف نے تاریخی خطاب کیا جنھوں نے سرحدات اور عوام کے جان و مال کیلئے مکمل عزم خا آظہا ر کیا۔ اور سرمایہ کاروں کو بہتر اور ساز گار ماحول فراہیم کر نے کی بھی یقین دہائی کرائی وزیر اعظم شہباز شریف نے اوورسییز پاکستانییوں اور اسکے بچوں کیلئے مراعاتی ہیکیج کا بھی اعلان کیا۔تعلیمی ادروں میں کو ٹے اور اوورسسیز کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خصو صی عدالتوں کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا۔ کنونشن میں پندرہ سے زائد وفاقی اداروں نے رہنما ئی سٹالز لگا رکھے تھے آرمی چیف کی جانب سے پروقار ظہرانہ جبکہ وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے پر تکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا جسمیں دونوں شخصییات نے شرکت کیں کنونشن سنٹر اسلام اباد میں منعقدہ عظیم الشان کنونشن سے شرکاء کی نہ صرف خوبصورت یادیں وابستہ ہو گئیں بلکہ دیار غیر میں موجود پاکستانی بھائیوں اور بہنوں سے بھی تین روزہ کنو نشن میں ملاقاتیں حسین اور خوبصورت یادیں بھی چھوڑ گئی جسکا کریڈٹ یقینی طور پر چیئرمین او پی ایف قمر رضا صاحب ۔ شریف النفس وفاقی وزیر چوھدری سالک حسین اور اسکی ٹیم ممبران کو جاتا ہے جنھوں نے دن رات ایک کر کے اوورسییز پاکستانییوں کی بھرپور انداز سے میزبانی کیں اور مہمان نوازی کا حق ادا کیا ۔راقم نے خود سینکڑوں شراکاء سے انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا ۔جنھوں نے اطمینان کا اظہار کیا یقینی طور پر یہ حکومت کا آحسن اقدام تھا اور توقع رکھتے ہے کہ اگلے سال کنونشن اس سے بھی بڑا ہو گا جسکا اعلان چیئرمین اوپی ایف قمر رضا صاحب نےا زخود کیا ۔ میں دعاگو ہوں کہ اوورسسیز پاکستانی جہاں کہی پر بھی ہوں اللہ تعائی انھیں ھمیشہ شاد و آباد رکھے امین ثمہ آمین پاکستان زندہ باد۔۔۔۔۔۔۔۔۔