پوست کی کا شت کے تدارک کیلئے کمشنر مردان کے زیر صدارت اھم اجلاس


Read full news -


مردان ( نما ئندہ حصو صی) مردان ڈویژن میں پوست کی کاشت کے تدارک اور کاشت شدہ فصل کو تلف کرنے کے حوالے سے اجلاس کمشنر مردان ڈویژن نثار احمد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر نجیب الرحمن، ڈائریکٹر ایکسائز سفیان خان، سیکرٹری ٹو کمشنر سارہ تواب، اے ڈی سی صوابی اصلاح الدین، اینٹی نارکوٹکس فورس اور مختلف یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اِجلاس میں پوست کو تلف کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی بنائی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع مردان میں کسی بھی جگہ پوست پوست کی کاشت نہیں کی جاتی تاہم ضلع صوابی میں بعض دور دراز مقامات پر کاشت کی رپورٹ ملی ہے۔ کمشنر مردان نے پولیس ایکسائز اور اے این ایف حکام کو پوست کی فصل کو تلف کرنے کے لیے مشترکہ مہم چلانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اس حوالے سے کسی سے بھی رعایت نہ کرنے کی بھی ہدایت کی۔